دیوبند

بیوی کا قتل کرکے شوہر نے کی خود کشی ، گھریلو تنازعہ کا ہے معاملہ، سوسائیڈ نو ٹ سے ہوا انکشاف

دیوبند،16ستمبر(رضوان سلمانی ) دیوبند کی کوتوالی کی تلہیڑی پولیس چوکی کے تحت آنے والے گاؤں سراگوی میں گھریلو تنازعہ کے سبب ایک نوجوان نے اپنی بیوی کا گلا دبا کر قتل کردیا اور بعد میں خود بھی پھانسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور اس نے دونوں لاشوں کو قبضہ میں لیکر پنچنامہ بھرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجدیا۔نوجوان خاتون کو قتل کئے جانے کے معاملہ میں پولیس نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔جبکہ نوجوان نے اپنے سوسائٹ نوٹ میں بیوی کا قتل کرنے کے بعد خود کشی کرنے کی بات قبول کی ہے۔

تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز دھرم پور سراگوی گاؤں کے 26؍سالہ نوجوان دلیپ کمار ولد ویر سنگھ نے مکان کے ایک کمرہ میں پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔بتایا جاتا ہے کہ خود کشی کرنے سے قبل دلیپ کمار نے اپنی 22؍سالہ بیوی پر تبھا کا کلا دبا کر قتل کردیا تھا ۔اس واردات کے بعد گاؤں میں دونوں میاں بیوی کے خود کشی کرلینے کی بات پھیلی ہوئی تھی۔لیکن دلیپ کمار کی جیب سے برآمد ہونے والے سوسائٹ نوٹ کے بعد پرتبھا کے قتل اور دلیپ کے خود کشی کرنے کی بات صاف ہوئی۔لیکن اس کے باوجود پولیس ابھی قتل کے معاملہ میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کا انتظار کررہی ہے۔واضح ہو کہ دلیپ کمار اتراکھنڈ کی کسی کمپنی میں حفاظتی گارڈ کی حیثیت سے ملازمت کرتا تھا۔

پندرہ یوم قبل ہی اس کی اہلیہ کے یہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔اس پورے افسوسناک واقع کی تفصیل بیان کرتے ہوئے دیوبند کے سرکل آفیسر رجنیش اپادھیائے اور کوتوالی انچارج یوگیش شرما نے بتایا کہ دلیپ کمار نے خود کشی کرنے سے قبل ایک سوسائٹ نوٹ چھوڑا ہے۔جس میں اس نے قتل اور خود کشی معاملہ کو گھریلو تنازعہ کا سبب لکھا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک یوم قبل پرتبھا نے اپنی ساس کی لاتوں اور گھوسوں سے پٹائی کی تھی اس واقعہ سے ناراض دلیپ نے صبح کے وقت اپنی ماں کو اپنے ماموں کے یہاں بھیج دیا تھا بعد ازاں اس نے قتل کی واردات کو انجام دیا۔دلیپ کی دو بہنیں ہیں جس کے بارے میں دلیپ نے سوسائٹ نوٹ میں لکھا کہ بہنوں کے آنے سے پہلے اس کی آخری رسومات ادا نہ کی جائیں ۔

وہیں دوسری جانب دلیپ کے اہل خانہ نے الزام عائد کی ہے کہ پرتبھا کے گھر والوں اورر شتہ داروں نے انہیں مار پیٹ کر زخمی کردیا ہے زخمی ہونے والوں میں دلیپ کی بہنیں سویتا اور شالو گھر کی دیگر خواتین اور دیگر افراد شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ پرتبھا کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔حالانکہ پرتبھا کے قتل کی بات سوسائٹ نوٹ میںدرج ہے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل صورت حال واضح ہوسکے گی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close