بین الاقوامی

بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والی اسرائیلی ٹیچر آسٹریلیا کے حوالے

اسرائیلی حکام نے آسٹریلیا میں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے 74 الزامات میں مطلوب اسرائیلی خاتون ٹیچر ملکا لیفر کو آسٹریلیا کے حوالے کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چھ سالہ قانونی جنگ کے بعد جس نے آسٹریلیا اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو کشیدہ کردیا تھا، 52 سالہ اسرائیلی ٹیچر کو اسرائیل نے آسٹریلیا کے حوالے کردیا ہے۔

ملکا لیفر کو اسرائیل میں حراست میں رکھا گیا تھا۔ اسرائیل میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو بند کردیا گیا تھا۔ملکی لیفر پر 2004 اور 2008 کے درمیان آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے یہودی اسکول میں متعدد طلباء کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے جب وہ وہاں بطور استاد ملازم تھیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close