بین الاقوامی

عراق: دہشت گردانہ حملہ، 11 اہلکار ہلاک، 10 زخمی

بغداد،24جنوری (ہندوستان اردو ٹائمز۔ آئی این ایس انڈیا ) عراق میں دہشت گرد حملے میں رضا کار فورس کے 11 ارکان ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔عراق میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں نے سر اٹھا لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق داعش کے حملے میں رضا کار فورس حشدالشعبی کے 11 ارکان ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دہشت گردوں نے صوبہ صلاح الدین میں رات کی تاریکی میں حشد الشعبی کے مرکز کو نشانہ بنایا تھا۔واضح رہے کہ عراق میں 2 روز قبل خودکش حملے میں 32 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close