بین الاقوامی

سعودیہ کاآئندہ ماہ سے 33 شہروںکیلئے فلائٹس کا دوبارہ آغاز

ریاض ، 25اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے دیگر شہروں سے السعودیہ کا اگلے ماہ سے 33 شہروں کے لیے فلائٹس کا دوبارہ آغاز سعودی عرب کی قومی ایئر لائن السعودیہ نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ماہ نومبر سے 33 شہروں کے لیے فلائٹس کا دوبارہ آغاز کر رہی ہے ان 33 شہروں میں براعظم یورپ، ایشیا اور افریقہ کے کئی بڑے ایئرپورٹ شامل ہیں السعودیہ کے مطابق امریکہ کے لیے سفر کرنے والے سعودی شہری صرف واشنگٹن کے ایئرپورٹ جا سکیں گے ایئر لائن نے کہا ہے کہ ان فلائٹس میں صرف ان مسافروں کو سفر کی اجازت ملے گی جو سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے حوالے سے فضائی سفر کے طے کردہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں گے۔سعودی عرب میں کرونا وائرس کی وجہ سے کئی ماہ تک فضائی سفر پر پابندیوں کے بعد مملکت کی قومی ایئر لائن نے گزشتہ ماہ 15 ستمبر کے بعد دنیا کے 20 شہروں کے لیے اپنی فلائٹس دوبارہ شروع کی تھیں۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک سفر کے حوالے سے تمام پابندیاں اگلے سال کے آغاز پر ختم کی جائیں گی۔کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے قبل السعودیہ دنیا کے 85 شہروں کے ایئر پورٹس کے لیے فلائٹس آپریٹ کرتی تھی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں ایئر لائن انڈسٹری کو بدترین بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کو سعودی حکومت کی جانب سے بہتر انداز میں اس خلاء کو پورا کیا جائے گا جو کہ حکومت کی بہتر حکمت عملی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close