بین الاقوامی

کورونا سے متاثر کچھ لوگوں میں سماعت کی صلاحیت ختم ہونے کی شکایت : سائنس دان

لندن،14 ؍اکتوبر( آئی این ایس انڈیا ) کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے کچھ مریضوں میں اچانک بہرے پن کی شکایت پیدا ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ اس سلسلے میں برطانیہ میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے بہرے ہونے والے افراد کی تعداد بہت کم ہے۔ برطانیہ میں ’یونیورسٹی کالج لندن‘ کے ماہرین سمیت سائنس دانوں کے مطابق اس انفیکشن کی وجہ سے بہرے پن کی شکایت پیدا ہونے کی وجہ سے سے بیداری بہت ضروری ہے، کیوں کہ اسٹیرائڈز کے ذریعہ مناسب علاج سے اس شکایت کو دور کیا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ واضح نہیں ہے، لیکن فلو جیسے وائرل انفیکشن کے بعد بھی اسی طرح کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔بی ایم جے کیس رپورٹس جریدہ میں شائع ہونے والی تحقیق میں ایک 45 سالہ شخص کا ذکر ہے جو دمہ کا مریض ہے۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر ہونے کے بعد اس کی سماعت کی صلاحیت اچانک ختم ہوگئی۔ اس شخص کو انفیکشن سے پہلے سماعت میں کوئی دیگرمسئلہ نہیں تھا۔ اس شخص کو سٹیرایڈ گولیاں اور ویکسین دی گئیں، جس کے بعد اس کی سماعت کی صلاحیت جزوی طور پر واپس آگئی۔ محققین نے ایک تحقیق میں کہاکہ لوگوں کی بڑی تعداد میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے، بہرے پن کے مسئلے پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے، تاکہ اس بیماری کا پتہ لگاکران کا علاج کیا جاسکے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close