بین الاقوامی

اس سال کا نوبل امن انعام اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے نام

نیویارک،9 اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) اس سال کا نوبل امن انعام اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کو دیا گیا ہے۔ نوبل کمیٹی کی جانب سے اس بارے میں اعلان آج اوسلو میں کیا گیا۔ یہ ادارہ دنیا بھر میں بھوک کے خاتمے کے لیے متحرک ہے۔ رواں سال کے نوبل امن انعام کے لیے مجموعی طور پر 318 نامزدگیاں سامنے آئی تھیں، جن میں 107 تنظیمیں اور 211 افراد شامل تھے۔ اس ہفتے پہلے ہی فزکس، کیمسٹری اور لٹریچر کے نوبل انعامات کا اعلان کیا جا چکا ہے، جبکہ اکنامکس کے انعام کا اعلان آئندہ پیر کو کیا جائے گا۔ نوبل انعام کے ساتھ ایک ملین سویڈش کرونے کا نقد انعام بھی دیا جاتا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close