شوبز

پاکستان میں مسجد میں فلم کی شوٹنگ ،مسجد کا تقدس پامال کرنے پر عوام شدید برہم

 

لاہور (ہندوستان اردو ٹائمز) ذرائع کے مطابق وزیر خان مسجد میں انار کلی فلم کی شوٹنگ کے دوران ساونڈ سسٹم لگا کر سرعام رقص و سرور کی محفل منعقد کرنے کے خلاف تحریک التوا کار پنجاب اسمبلی میں جمع ۔تحریک التوا کار مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سنبل مالک حیسن نے جمع کرائی۔اندورن شہر لاہور مسجد وزیر خان میں 28جولائی کو انارکلی فلم کی شوٹنگ کی گئی۔ساونڈ سسٹم لگا کر مسجد میں سرعام رقص و سرور کی محفل منعقد کی گئی۔

ویڈیو میں واضح طور پر مذکورہ واقع دیکھا جا سکتا ہے جس میں مسجد کے تقدس کی دھجیاں بکھیری گئیں ہیں۔جس جگہ امام مسجد امامت کرواتا ہے اور موزن اذان دیتا ہے وہاں پر میوزک اور ڈانس کی محفلیں کروانے سے نہ صرف مسجد کا تقدس پامال ہوا بلکہ دنیا میں رہنے والے مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی۔اس عمل کی تمام مسلمان شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اس گھناونے اور شیطانی عمل میں شامل لوگوں کو قانون کے کہٹرے میں کھڑا کرکے سخت قانونی کاروئی کی جائے۔

ریاست مدینہ کی دعوے دار حکومت ایسے اقدام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔مسجد کا تقدس پامال کرنے کی وجہ سے عوام اور پوری دنیا میں رہنے والے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ تشویش و اضطراب پایا جاتا ہے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے انپٹ کے ساتھ

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close