بین الاقوامی

سعودی عرب حج کی بہ حفاظت تکمیل کی پوری کوشش کر رہا ہے: مفتی اعظم

سعودی (ہندوستان اردو ٹائمز) سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سینیر علما کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے حکومتی اداروں کی جانب سے فریضہ حج کی ادائی کے حوالے سے حجاج کرام کی خدمت کے جذبے کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مملکت اور اس کے تمام ادارے کرونا وبا کے باجود حج کو بہ حفاظت مکمل کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے۔
مفتی اعظم نے ریاستی اداروں کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات کی روشنی میں حجاج کرام کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے اور مناسک حج میں اللہ کے مہامنوں کی مدد کرنے کو سراہا۔

سعودی پریس ایجنسی ‘ایس پی اے’ کے مطابق رواں سال تمام حکومتی ادارے اپنی تمام توانائیاں حج کی بہ حفاظت تکمیل پر لگا رہے ہیں۔ سعودی حکومت اور اس کے تمام ادارے حجاج کرام کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔
مفتی اعظم نے حجاج کرام پر زور دیا کہ وہ کرونا وبا کی وجہ سے وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ حفاظتی پروٹوکول کو یقینی بنائیں اور صحت سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرکے خود بھی وبا سے بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close