بین الاقوامی

اٹلی کا منحوس ترین قصبہ، جس کا نام لینے سے وہاں کے مقامی لوگ بھی ڈرتے ہیں،جانیں آخر کیوں؟

عجیب و غریب (ہندوستان اردو ٹائمز) جی ہاں دنیا میں ایک ایسا بھی شہری علاقہ ہے جس کا نام لینے سے خود وہاں کے مقامی لوگ بھی ڈرتے ہیں۔ اٹلی کے اس قصبے کا نام کولوبریرو ہے جو اٹلی کے جنوب میں واقع ایک پرفضا پہاڑی مقام ہے۔ اس قصبے کے متعلق کئی ایسی پراسرار کہانیاں موجود ہیں جنہیں سن کر کوئی بھی خوفزدہ ہو جائے۔

اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ جو بھی ایک بار اس علاقے کا چکر لگا لے، بدقسمتی اس کے گھر کا راستہ دیکھ لیتی ہے۔کولوبریرو کے متعلق ان پراسرار کہانیوں کا آغاز 1940 کی دہائی میں ہوا۔ کولوبریرو کے اُس وقت کے میئر بیاگیو ورگیلیو نے کونسل کی ایک میٹنگ میں جھوٹ بولا تھا اور جھوٹ بولنے سے پہلے اس نے کہا کہ اگر میں جھوٹ بولوں تو فانوس زمین پر گر جائے۔ مقامی لوگ بتاتے ہیں کہ اگلے چند سیکنڈ بعد ہی فانوس فرش پر آ گرا۔ تب سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے پر ایک نحوست چھائی ہوئی ہے۔ تب سے کچھ ایسے حادثات پیش آ رہے ہیں جن کی توجیہہ سائنس یا جادوئی علم کے ذریعے پیش نہیں کی جا سکتی۔ انہی حادثات کی وجہ سے مقامی لوگوں میں اس کی نحوست کا ایسا خوف پایا جاتا ہے کہ وہ ڈر کے مارے اس کا نام بھی اپنی زبان پر نہیں لاتے۔

اس کی اس نحوست کا چرچا دورونزدیک کے قصبات اور شہروں میں بھی ہو چکا ہے۔ ایک مقامی شخص نے بتایا کہ وہ روزگار کے لیے دوسرے قریبی شہر چلا گیا۔ وہاں اس نے ایک ریسٹورنٹ میں نوکری کر لی۔ لیکن جب وہاں لوگوں کو معلوم ہوا کہ وہ کولوبریرو کا رہنے والا ہے تو وہ اس کے قریب آنے سے ڈرنے لگے۔ وہ اس کے ساتھ ایسا سلوک کرنے لگے جیسے اسے کوئی چھوت کی بیماری ہو۔

مقامی لوگوں کے مطابق اس قصبے کے نام میں بھی نحوست ہے۔ اس کا نام اطالوی زبان کے لفظ کولوبر سے ماخوذ ہے جس کے معنی سانپ کے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نام کی وجہ سے اس یہاں میں بدروحیں بستی ہیں۔

یہاں لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک حادثات بہت زیادہ ہوتے ہیں اور لوگ انہیں اسی نحوست کا شاخسانہ قرار دیتے ہیں۔ مقامی لوگوں میں ایک تاثر یہ بھی پایا جاتا ہے کہ مقامی لوگ اگر اس کا نام نہ لیں تو اس کی نحوست ان پر اثر نہیں کرتی۔ یہ صرف یہاں آنے والے بیرونی لوگوں پر اثر کرتی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close