بین الاقوامی

کرونا وائرس کے کیسوں کی عالمی تعداد دس ملین ہو گئی

نیویارک ،۲۸؍جون ( آئی این ایس انڈیا ) کووڈ انیس کے عالمی کیسوں کی تعداد دس ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ خبر رساں روئٹرز کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سات ماہ کے دوران اس عالمی وبا کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد نصف ملین ہو چکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس وائرس سے نمٹنے کی خاطر سنجیدگی نہ دکھائی گئی تو اس کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمیاں کی جا رہی ہیں۔ اس وائرس کا کا پہلا کیس دس جنوری کو چینی شہر ووہان میں رجسٹر کیا گیا تھا، جس کے بعد سے یہ تمام براعظموں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close