بین الاقوامی

امریکی ورک ویزے کے اجرا پر عائد پابندی میں توسیع

واشنگٹن (ہندوستان اردو ٹائمز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلہ کیا ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں سے امریکہ آنے والے ورکرز پر جاری پابندی اس سال کے آخر تک بڑھادی جائے گی۔

امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کے نتیجے میں کرونا وائرس کے باعث بیروزگار ہونے والے امریکی شہریوں کے لیے پانچ لاکھ 25 ہزار ملازمتوں کے مواقع دستیاب ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے کرونا بحران کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے ورکرز پر پابندی کا حکم اس سال اپریل میں جاری کیا تھا۔ آج اس پابندی کے دو ماہ پورے ہونے پر اس میں دو ماہ کی توسیع کی جا رہی یے۔

ان پابندیوں کا اطلاق ٹیکنالوجی کے ماہر ورکرز کے لئے ایچ ون بی ویزہ پر انے والے افراد پر بھی ہو گا۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں ہر سال بھارت اور چین سمیت دنیا کے مختلف حصوں سے ٹیکنالوجی کے ہزاروں ماہرین کو امریکہ لاتی ہیں۔

اس کے علاوہ ایچ ٹو بی ویزہ پر بھی پابندی ہو گی، جو کہ زراعت کے علاوہ مختلف موسموں میں بیرون ممالک سے انے والےکارکنان کو امریکہ آنے کی اجازت دیتا ہے۔

اسی طرح طالب علموں کے تبادلے کے لیے جے ون ویزہ اور بین الاقوامی کارپوریشن کے دفتروں میں کام کرنے والے مینیجرز کے لئے ایل ویزہ پر بھی پابندی ہو گی۔

البتہ فوڈ پراسیسنگ سے وابستہ کارکنان، صحت کے شعبے سے وابستہ افراد، جو کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کر رہے ہیں، وہ اس پابندی سے مثتثنی ہوں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close