بین الاقوامی

معروف عالم دین علامہ طالب جوہری انتقال کر گئے

معروف عالم دین اور ذاکر علامہ طالب جوہری آج کراچی میں انتقال کر گئے، وہ کئی روز سے شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی روز سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

علامہ طالب جوہری 27 اگست 1939ء کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد مشہور عالم دین علامہ مصطفیٰ خاں جوہر تھے۔ علامہ طالب جوہری کو کئی برسوں سے پاکستانی علما میں اہم حیثیت حاصل تھی۔

علامہ جوہری کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ انہوں نے قرآن پاک کی تفسیر بھی لکھی ہے اور ان کی شاعری کے تین مجموعے بھی شائع ہو چکے ہیں۔

کراچی کے نشر پارک میں شام غریباں کی مجلس ان کی شہرت کی خاص وجہ تھی، جسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد سنتی تھی۔

وزیراعظم عمران خان اورکئی دوسرے سیاسی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close