بین الاقوامی

ڈیموکریٹک پارٹی کے جو بائیڈن ٹرمپ کے حریف ہوں گے

نیویارک،۶؍جون ( آئی این ایس انڈیا ) امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی نے ہفتہ کے روز ایک اعلان میں سابق نائب صدر جو بائڈن کو 2020 کے صدارتی انتخابات کے لیے سرکاری طور پر اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ وہ نومبر کے اوائل میں مقررہ انتخابات میں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کریں گے۔

کسی بھی امیدوار کو نامزدگی حاصل کرنے کے لیے پارٹی کے کم از کم 1991 مندوبین کی حمایت حاصل کرنا لازم ہوتا ہے۔ جمعے کی شام سامنے آنے والے نتائج کے مطابق بائڈن نے مطلوبہ حمایت دارالحکومت واشنگٹن اور 7 دیگر ریاستوں میں ہونے والی تمہیدی رائے شماری سے حاصل کر لی۔اس حوالے سے بائڈن نے جمعے کے روز کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات تھی کہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی اہم شخصیات سے مقابلہ کروں، مجھے یہ کہنے میں فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہم آئندہ عام انتخابات میں ایک یکساں موقف کی حامل جماعت کے طور پر حصہ لیں گے۔

جو بائڈن یہ وعدہ کر چکے ہیں کہ صدارتی انتخابات میں کامیابی کی صورت میں وہ نائب صدر کے عہدے کے لیے کسی خاتون کا انتخاب کریں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close