بین الاقوامی

پاکستان کے لاہور انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر فائرنگ ، عمرہ کرکے لوٹ رہے دو افراد ہلاک ، حملہ آور گرفتار

پاکستان میں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فائرنگ کے واقعہ سے سنسنی پھیل گئی ہے ۔ اس واقعہ میں عمرہ کرکے لوٹ رہے دو افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ پاکستانی میڈیا کی خبروں کے مطابق ائیرپورٹ کے سیکورٹی اہلکاروں نے دو حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ان دونوں کی شناخت شان اور ارشد کے طور پر کی گئی ہے ۔

ائیر پورٹ میں گولی باری کے اس واقعہ نے لوگوں کو کافی حیران کردیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد ٹیکسی کے ذریعہ ائیرپورٹ پہنچے تھے ۔ گولی باری کے اس واقعہ کے بعد ائیر پورٹ پر کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے ۔

پاکستان کے لاہور انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر فائرنگ ، عمرہ کرکے لوٹ رہے دو افراد ہلاک ، حملہ آور گرفتار

خیال رہے کہ ڈیرھ سال کے دوران لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت زین اور اکرم کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عنصر کے نام سے ہوئی ہے۔  پولیس نے فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا۔

ادھر سیکورٹی اہلکاروں نے ائیر پورٹ کی حدود میں فائرنگ کی تحقیقات شروع کردی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات ہورہی ہیں کہ حملہ آور اسلحہ سمیت ائیر پورٹ کی حدود میں کیسے داخل ہوئے ۔

 


Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close