بین الاقوامی

صدر ٹرمپ کی بھارتی وزیرِ اعظم کو جی سیون اجلاس میں شرکت کی دعوت

واشنگٹن ، ۳؍جون ( آئی این ایس انڈیا ) بھارت کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو گروپ آف سیون (جی سیون) ممالک کے آئندہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

جی سیون یا گروپ آف سیون دنیا کے سات ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم ہے جس میں امریکہ کے علاوہ کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان شامل ہیں۔ اس تنظیم کے سربراہان کا سالانہ اجلاس مارچ یا اپریل میں ہوتا ہے تاہم رواں برس کرونا وائرس کے باعث تاحال اس کا سربراہ اجلاس نہیں ہو سکا ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ نے منگل کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم مودی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ بھارتی وزیرِ اعظم نے امریکی صدر کو کہا ہے کہ جی سیون اجلاس کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے بھارت کو امریکہ اور دیگر ممالک کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہو گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ جی سیون اجلاس کو ستمبر تک ملتوی کر رہے ہیں جو اس سے قبل جون میں کیمپ ڈیوڈ میں شیڈول تھا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ آسٹریلیا، روس، جنوبی کوریا اور بھارت کو بھی جی سیون ممالک کے اجلاس میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔بھارت کی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکی صدر نے جی سیون اجلاس میں مزید ممالک کو شامل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ اسی تناظر میں انہوں نے بھارتی وزیرِ اعظم کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close