بین الاقوامی

رواں سال حج کا انعقاد، عازمین کیلئے بڑی خبر آگئی

ریاض ، ۲؍جون ( آئی این ایس انڈیا ) وزارت مذہبی امور کے ذرایع کا کہنا ہے کہ رواں سال حج سے متعلق فیصلہ 15جون تک متوقع ہے ، حج کے حوالے سے تجاویز پرغور جاری ہے، جس میں حج کوٹہ 80فیصد کم ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال حج کوٹہ 80فیصد کم ہونے کا امکان ہے ، حج سے متعلق سعودی حکومت کا مختلف تجاویزپرغور جاری ہے ،تاہم سعودی عرب حتمی پالیسی اجرا سے قبل مسلم ممالک سے مشاورت کرے گا۔ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رواں سال حج سے متعلق فیصلہ15جون تک متوقع ہے ، حج کے حوالے سے زیر غور تجاویز میں تمام بڑے ممالک کا 80 فیصد کوٹہ ختم کرنا شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق تمام ممالک سے صرف وفود کو حج کی دعوت دینے اور حج کی سعادت صرف سعودی عرب میں رہنے والوں کو دینے کی تجاوز بھی زیر غور ہیں۔یاد رہے سعودی وزارت حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کہا تھا کہ سعودی وزارت حاجیوں کی خدمات کیلئے پرعزم ہیں اور حاجیوں کی حفاظت، سہولتوں کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں۔ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کا کہنا تھا کہ ہماری درخواست ہے اس سال حج سے متعلق کوئی بھی نیا معاہدہ نہ کیا جائے ، معاہدے اس وقت تک نہ کئے جائیں جب تک وبا کا راستہ واضح نہ ہو،

سعودی حکومت کوروناوائرس پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔سعودی وزیرمذہبی امور نے کہا تھا کہ سعودی حکومت حج پر یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے کہ کوئی نقصان نہ ہو، حج میں عوام کے اجتماع سے کورونا وائرس کے پھیلاؤکا خدشہ ہے ، وائرس کاپھیلاؤروکنے کے لئے اعلیٰ احتیاطی تدابیر اپنائی جاسکتی ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close