بین الاقوامی

مذاکرات سے مسئلہ کا حل چاہتے ہیں : چین ، ٹرمپ کی ثالثی کی پیش کش

بیجنگ ۲۷؍ مئی ( آئی این ایس انڈیا ) چین نے بدھ کو کہا کہ ہندوستانی سرحد پر پوزیشن مکمل طور پر مستحکم اور کنٹرول میں ہے۔ دونوں ممالک کے پاس باہمی گفت و شنید کے ذریعے اس طرح کے مسائل کو حل کرنے کا طریقہ کار موجود ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کا یہ بیان حقیقی کنٹرول لائن پر بھارت اور چین کی فوج میں جاری بحران کے درمیان آیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ سرحدسے منسلک مسائل پر چین کی پوزیشن واضح ہے۔دریں اثنا امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین اور بھارت کے سرحدی تنازعے پر ثالثی کی پیش کش کردی ہے ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے کشمیر معاملے پر بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کرنے کی بات کہی تھی، جسے بھارت نے مستردکر دیا تھا۔ بھارت نے کہا تھا کہ یہ اس کا اندرونی مسئلہ ہے ۔ چینی صدراورپی ایم مودی کے دو غیر رسمی سربراہی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد قائم اہم رائے اور معاہدے کی سختی سے عمل کر رہے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close