بین الاقوامی

کورونا وائرس، سپین میں دس روزہ سوگ کا اعلان

میڈرڈ ۲۷؍ مئی ( آئی این ایس انڈیا ) اسپین نے کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے پیش نظر 10 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپین کی 14 ہزارعمارتوں اور بحری جہازوں پر 5 جون تک قومی جھنڈا سرنگوں رہے گا اور بادشاہ فلپ ششم لاک ڈاون کے خاتمے پر یادگاری تقریب کی صدارت کریں گے۔کورونا وائرس سے اسپین میں اب تک اموات کی تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر اسپین میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے برتن بجا کر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 56 لاکھ 84 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ تین لاکھ 52 ہزار 225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close