بین الاقوامی

لاک ڈاؤن کے باعث : سعودی عرب کے سیاحتی ویزوں میں فیس کے بغیر 3 ماہ کی توسیع

ریاض ۲۷؍ مئی ( آئی این ایس انڈیا ) سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹریٹ آف پاسپورٹس نے قومی ادارہ معلومات کے تعاون سے مملکت میں موجود سیاحوں کے سیاحتی ویزے میں 3 ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ بلا معاوضہ کی جانے والی یہ توسیع ان غیر ملکیوں کے لیے ہے جن کے ویزوں کی میعاد بین الاقوامی فضائی پروازوں کے معطل رہنے کے عرصے کے دوران ختم ہو گئی۔ سعودی حکومت کی جانب سے مذکورہ پروازوں کو معطل کرنے کا اقدام مملکت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے کے لیے کی گئی حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں سامنے آیا۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق پاسپورٹس ڈائریکٹریٹ نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں موجود غیر ملکیوں کے سیاحتی ویزوں کی میعاد میں حالیہ توسیع قومی ادارہ معلومت کے تعاون سے خود کار نظام کے ذریعے کر دی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے پاسپورٹ ڈائریکٹریٹ کے دفاتر آنے کی ضرورت نہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close