بین الاقوامی

دنیا بھر میں اموات کی تعداد 3.5 لاکھ سے متجاوز، لاک ڈاؤن میں نرمی بھی جاری

لندن ۲۷؍ مئی ( آئی این ایس انڈیا ) گذشتہ برس دسمبر میں چین میں نمودار ہونے کے بعد سے کرونا وائرس اب تک دنیا بھر میں 3.5 لاکھ سے زیادہ افراد کی جانیں نگل چکا ہے۔ ان میں تین چوتھائی سے زیادہ اموات امریکا اور یورپ میں ہوئیں۔ یہ اعداد و شمار اے ایف پی نیوز ایجنسی کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں جو سرکاری معلومات کی بنیاد پر تیار کیے گئے۔دنیا بھر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 5589389 تک پہنچ چکی ہے۔ ان میں 350196 افراد اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ براعظم یورپ ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 2257414 ہے جن میں سے 173713 افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔ملکوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے۔ یہاں اب تک ہونے والی 98929 اموات دنیا میں سب زیادہ ہیں۔ برطانیہ 37048 اموات کے ساتھ دوسرے، اطالیہ 32955 اموات کے ساتھ تیسرے، فرانس 28530 اموات کے ساتھ چوتھے اور ہسپانیہ 27117 اموات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔وہیں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی برتی جارہی ہے اور کئی ممالک میں اس میں بتدریج سہولیتیں پیدا کی جارہی ہیں ، لیکن وہیں عالمی ادارہ صحت نے انتباہ دیا ہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہربھی آسکتی ہے ، ا س کے لئے محتاط رہنا ہوگا ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close