بین الاقوامی

القدس کو فراموش نہیں کرسکتے ، فلسطین جلد آزاد ہوگا : ایرانی صدر

تہران ، ۲۲؍ مئی ( آئی این ایس انڈیا ) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کبھی بھی مقبوضہ بیت المقدس کوفراموش نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ القدس زیادہ عرصے تک غاصبوں اور ظالموں کے قبضے میں نہیں رہے گا۔ القدس اور پورا فلسطین جلد آزادی کی منزل سے ہم کنار ہوں گے۔عالمی یوم القدس کے موقعے پر اپنے ایک پیغام میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران ایسا کوئی بھی امن فارمولہ قبول نہیں کرے گا جس میں فلسطینی قوم کے ساتھ نا انصافی برتی جائے گی۔انہوں نے امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ امن فارمولے سنچری ڈیل کو سیاسی غنڈہ گردی قرار دیا اور کہا کہ اس فارمولے میں فلسطینی قوم سے اس کے حقوق چھین لیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ القدس کو ہر روز ہمارے روز مرہ کے حالات واقعات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کرونا کی وجہ سے ملک میں یوم القدس کی سرگرمیاں نہیں ہوسکیں تاہم جمعۃ الوداع کے موقعے پر کھلے مقامات پر جمعہ کے اجتماعات کی اجازت دی گئی ہے۔حسن روحانی کا کہنا تھاکہ فلسطینیوں کے حقوق کی بات کرنے والوں کو دبائو، پابندیوں اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر ایران فلسطینی قوم کی مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران فلسطینی قوم کی آزادی کے لیے جاری جدو جہد کی حمایت کرتا رہے گا اور فلسطین کی پنجہ استبداد سے آزادی تک تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close