بین الاقوامی

چین نے دانستہ طورپر ووہان تجربہ کو تباہ کیا:پومپیو

دبئی،۲۱؍ مئی ( آئی این ایس انڈیا ) امریکا کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلائو میں غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر چین پر تنقید کا سلسلہ جاری رہے۔بْدھ کے روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ چین نے ووہان وائرس لیبارٹری کو جان بوجھ کر تباہ کردیا تھا۔ پومپیو نے مزید کہا کہ چین نے دنیا میں کرونا کے وبا کو روکنے کے لیے ذمہ داری سے کام نہیں کیا ہے۔کل بدھ کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ٹویٹ میں چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلائو کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو سوچنا چاہیے کہ اس کی غیرذمہ داری نے اس وقت دنیا میں کتنی تباہی پھیلائی ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ کوویڈ 19 کے نتیجے میں پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر اموات کا ذمہ دار چین ہے اور اس کی وجہ صرف ایک ہی ہے اور وہ چین کا غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہے۔قابل ذکر ہے کہ امریکا اور چین کے مابین کشیدگی گذشتہ کئی مہینوں سے جاری ہے۔ دونوں ملکوں میں کشیدگی اس وقت شدت اختیار کرگئی جب چین میں سامنے آنے والے کرونا وائرس نے امریکا سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close