بین الاقوامی

امریکہ سے واپسی کے تمام راستے پاکستانیوں کیلئے بند ہیں

واشنگٹن ؍ 20اپریل ( آئی این ایس انڈیا ) امریکہ میں اس وقت جہاں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہو چکی ہے وہیں مرحلہ وار معمولات زندگی کی طرف واپسی کا ہدایت نامہ بھی جاری ہو چکا ہے۔ اس پر کیسے عمل یا کب ہو گا۔ اس سوال سے میرا شاید کوئی سروکار نہیں کیونکہ میں خود امریکہ میں پھنسے 800 پاکستانیوں کی اس فہرست میں شامل ہوں جو ہر روز طویل ہوتی جا رہی ہے۔ان پاکستانیوں کو ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی یہ نہیں معلوم کہ امریکہ سے پاکستان واپسی کب اور کیسے ہو پائے گی۔فرازے سید ان چند پاکستانیوں میں سے ایک ہیں جنہیں مارچ میں اس وقت جہاز سے آف لوڈ کیا گیا تھا جب وہ نیویارک سے پاکستان جانے کے لیے طیارے میں سوار ہوئے۔آف لوڈ کرنے کی وجہ وہی سرکاری مخمصہ تھا جس میں فوری کرونا ٹیسٹ کروا کر ہی جہاز میں چڑھنے کی ہدایت کی گئی۔ جہاز چلا گیا اور دو دن بعد پاکستان نے تمام پروازیں بند کر دیں۔ نتیجہ یہی ہے کہ فرازے اسی نیو یارک میں پھنسی ہوئی ہیں جہاں اس وقت وبا سے 13 ہزار افراد کی موت ہو چکی ہے۔فرازے کہتی ہیں کہ انہیں ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی یہ نہیں معلوم کہ کب تک انہیں اپنی بیٹی سے دور شدید پریشانی میں گزارہ کرنا ہو گا۔میں جو کہ واشنگٹن ڈی سی سے ملحقہ ریاست ورجینیا میں ہوں، ان کی اس ذہنی اذیت کو اس لیے بھی سمجھ سکتی ہوں کیونکہ میری بات چیت روزانہ ان افراد سے ہوتی ہے جو اسی پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں جس کا سامنا مجھے یا فرازے کو ہے۔ان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جن کے پاس امریکہ کے علاوہ کینیڈا کا وزٹ ویزہ بھی موجود ہے لیکن وزٹ ویزہ رکھنے والے افراد کسی طور امریکہ کی سرحد پار کر کے ٹورنٹو سے پی آئی اے کی کوئی خصوصی پرواز نہیں پکڑ سکتے۔ان تمام حالات میں اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ 10 اپریل کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک میمورنڈم بھی جاری کر چکے ہیں جس میں تمام ممالک کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ امریکہ سے جلد سے جلد اپنے شہریوں کے انخلا کو یقینی بنائیں۔میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنے شہریوں کے انخلا میں بلا ضرورت تاخیر کرنے والے ممالک پر ویزا پابندی کا اطلاق کیا جائے گا۔ہیلتھ انشورنس کا نہ ہونا اور یہاں رہائش کے مسائل کو نمٹنا کسی اذیت سے کم نہیں۔ خاص طور پر جب آپ یہ نہ جانتے ہوں کہ واپس گھر کس روز روانہ ہوں گے۔ہر 10 دن بعد فضائی سفر پر پابندی میں اضافہ رہی سہی امید پر بھی پانی پھر دیتا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close