بین الاقوامی

کورونا وائرس کا اشتہار نہ چلانے پر ٹی وی لائسنس منسوخ

لندن؍ 10اپریل( آئی این ایس انڈیا ) زامبیا میں جمعرات کو کورونا وائرس سے متعلق پبلک سروس پیغامات نشر نہ کرنے پر ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس ٹی وی چینل نے یہ کہہ کر کورونا وائرس سے متعلق پیغامات نشر کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ ماضی میں بھی حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے ایسے پیغامات کی مالی ادائیگی نہیں کی گئی۔ پرائم ٹی وی زامبیامیں اپوزیشن کی حمایت کے حوالے سے معروف ہے۔ اس ٹی وی چینل کی جانب سے گزشتہ ماہ کہا گیا تھا کہ جب تک حکومت سن 2015 اور 2016 میں انتخابات کے وقت چلائے جانے والے اشتہارات کے پیسے ادا نہیں کرتی، کووِڈ انیس سے متعلق اشتہارات نہیں چلائے جائیں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close