بین الاقوامی

طالبان نے اپنی مذاکراتی ٹیم کابل سے واپس بلا لی

واشنگٹن ؍ 8اپریل( آئی این ایس انڈیا ) افغان طالبان نے کابل میں حکومت سے مذاکرات کے لیے بھیجی گئی اپنی تین رکنی ٹیم واپس بلا لی ہے۔ گزشتہ روز طالبان نے اپنے قیدیوں کی رہائی کے لیے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ قبل ازیں افغانستان کی نیشنل سکیورٹی کونسل نے طالبان کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات اہم مرحلے تک پہنچ چکے تھے۔ تاہم دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق امن معاہدے میں انٹرا افغان ڈائیلاگ کی راہ ہموار کرنے کے لیے طالبان قیدیوں کو فوری طور پر رہا کر دیا جانا چاہیے تھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close