بین الاقوامی

کشتی ڈبونے کا معاملہ، ویتنام کا چین سے باقاعدہ احتجاج

لندن ؍ 4 اپریل( آئی این ایس انڈیا ) ویتنام نے ایک ماہی گیر کشتی ڈبونے کے معاملے پر بیجنگ سے باقاعدہ شکایت کی ہے۔ ویت نام کا دعویٰ ہے کہ سمندر میں چین کے میری ٹائم گشت کرنے والے ایک بحری جہاز نے جنوبی بحیرہ چین میں ایک متنازعہ جزیرے کے قریب اس ویتنامی کشتی کو ڈبو دیا۔ حکومتی ویب سائٹ پر ہفتے کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس چینی اقدام سے ویتنام کی سالمیت کو دھچکا پہنچا ہے۔ ویتنام کی فشریز سوسائٹی کے مطابق اس ماہی گیر کشتی پر موجودآٹھ ملاحوں کو چینی حکام نے دوسری ماہی گیر کشتیوں پر پہنچایا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close