بین الاقوامی

ریاض: گودام پر چھاپہ مار کارروائی, ہزاروں غیر معیاری ادویات برآمد

ریاض ؍ 4 اپریل( آئی این ایس انڈیا ) سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک گودام پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 3 ہزار غیر معیاری ادویات ضبط کرلی گئیں، گودام اور فارمیسی کو سیل کردیا گیا۔سعودی ویب سائٹ کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ایک فارمیسی کے گودام سے 3 ہزار غیر معیاری ادویہ کا اسٹاک برآمد کر کے ضبط کرلیا گیا ہے۔سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کے افسران نے خصوصی رپورٹ پر وزارت تجارت، وزارت صحت اور سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے فارمیسی کے گودام پر چھاپہ مارا تھا، فارمیسی اور گودام دونوں کو سربمہر کردیا گیا ہے۔فارمیسی کے گودام سے مختلف قسم کی غیر معیاری دواؤں، اینٹی بائیوٹک، میک اپ اورطبی لوازمات برآمد ہوئے۔حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں یہ اشیا اتھارٹی کے مقرر کردہ ضوابط کو نظر انداز کر کے نامناسب جگہ ذخیرہ کی گئی تھیں۔سعودی ایف ڈی اے کے افسران نے فارمیسی اور گودام کو سربمہر کر کے حکم دیا ہے کہ قواعد و ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے گودام کو ازسر نو ترتیب دیا جائے اور ا?ئندہ غیر معیاری دوائیں گودام میں نہ رکھی جائیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close