بین الاقوامی

مولانا طارق جمیل کی جم میں ایکسرسائز کرتے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

لاہور ( ہندوستان اردو ٹائمز) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی جم میں ایکسرسائز کرتے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔اس ویڈیو میں مولانا طارق جمیل کو بائیسپ کی ورزش کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کا کوچ بھی ساتھ موجود ہے ۔

ایک نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کوچ محمد شوزب نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل اپنی تلمبہ رہائشگاہ پر قائم نجی جم میں ورزش کر رہے تھے ، مولانا اپنا زیادہ وقت فیصل آباد اور کراچی میں صرف کرتے ہیں ، وہ جب بھی تلمبہ آتے ہیں تو میں ان کی کوچنگ کرتا ہوں ۔شوزب نے بتایا کہ میں مولانا کے صاحبزادے اور دیگر فیملی ممبران کو بھی ٹریننگ دیتا ہوں ۔

گزشتہ دنوں مولانا طارق جمیل نے اپنا برانڈ ایم ٹی جے متعارف کروایا تھا جس حوالے سے یہ افواہیں گردش کرتی رہیں کہ ایک ازاربن کی قیمت ساڑھے پانچ سو روپے رکھی گئی ہے لیکن یہ افواہیں غلط نکلیں اور برانڈ کی جانب سے تردید کر دی گئی ۔

بعد ازاں مولانا طارق جمیل نے وضاحت دی تھی، ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مذہبی سرگرمیوں خاص کر مدرسے چلانے کے لیے کاروبار کرنے کا بہت عرصہ سے سوچ رہے تھے تاہم اب کووڈ 19 کے باعث انھیں اپنی اس سوچ کو عملی جامہ پہنانے کا موقع ملا ، برینڈ کا تمام منافع وہ اپنے مدرسوں کو دیں گے تاکہ وہاں کے اساتذہ اور طلبہ کو کبھی مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ’برصغیر میں علما کا کاروبار کرنا یا تجارت کرنا عیب سمجھا جاتا ہے۔ یہ بات پتا نہیں یہاں کہاں سے آ گئی ہے۔ایک ویڈیو میں مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ انہوں نے فیصل آباد میں مدرسہ الحسنین کی بنیاد سال 2000میں رکھی جس کی اب دس شاخیں مختلف شہروں میںہیں ،جہاں عربی میں تعلیم دی جاتی ہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close