بین الاقوامی

آسٹریلیائی وزیر اعظم نے بھارت سے شہریوں کی واپسی کے سخت قانون ، پانچ سال تک قید یا 66000 آسٹریلوی ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا

ملبورن3مئی(ہندوستان اردو ٹائمز) آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے پیرسے آسٹریلیائی شہریوں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا جنہوں نے بھارت سے اپنے وطن واپسی کی کوشش کی تھی۔انھوںنے کہاہے کہ یہ ان کے مفادمیں ہے اور تیسری لہر کی روک تھام کرے گا۔تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیائی حکومت نے اپنے شہریوں کی واپسی پر حال ہی میں پابندی عائد کردی ہے جنہوں نے آسٹریلیائی واپسی سے قبل ہندوستان میں 14 دن گزارے ہیں۔حکومت نے دھمکی دی ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور پانچ سال تک قید یا66000 آسٹریلوی ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ماریسن نے کہاہے کہ یہ ایک عارضی انتظام ہے اور انتہائی مشکل فیصلہ ہے۔انھوں نے کہاہے کہ یہ انتظام اس لیے کیاگیاہے کہ ہمارے پاس آسٹریلیا میں(کوویڈ۔19) کی تیسری لہر نہ پڑے اور ہمارا ملک مستحکم رہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے بہترین مفادمیں ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ہندوستانی برادری کو برا محسوس نہیںکرتے ہیں۔موریسن نے کہا ہے کہ ہم نے ہاورڈ اسپرنگس سنٹر میں ہندوستان سے واپس آنے والوں میں انفیکشن کی شرح میں سات گنا اضافہ دیکھا ہے۔قائد حزب اختلاف انتھونی البانی نے وزیر اعظم پر تنقید کی ہے کہ وہ آسٹریلیائی عوام کو ہندوستان میں چھوڑ رہے ہیں ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close