بین الاقوامی

ملائیشیا کی ملکہ عزیزہ آمینہ میمونہ کی توہین پر معروف اداکار گرفتار

کوالالمپور (ہندوستان اردو ٹائمز) پولیس نے انسٹاگرام پر ملائیشیا کی ملکہ کے بارے میں توہین آمیز کلمات لکھنے کے الزام میں فہمی رضا نامی اداکار کو حراست میں لے لیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ملائیشیا کی ملکہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ  سکندریہ نے ایک پوسٹ کی جس میں ایک اداکار نے نامناسب کمنٹ کیا۔ صارفین نے بھی اداکار کے کمنٹ پر غصے کا اظہار کیا۔پولیس نے ملک کی دستوری بادشاہ کی اہلیہ کی توہین کے الزام میں فہمی رضا نامی اداکار کو گرفتار کرلیا۔ اداکار نے میوزک پورٹل  سپوٹی فائی (Spotify) کے گانوں کی ایک پلے لسٹ بھی اپ لوڈ کی تھی اور جن گیتوں میں حسد کے الفاظ شامل تھے ان کے ساتھ ملکہ کی تصویر لگائی تھی۔

اداکار پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے فالوورز کو جواب دیا کہ کیا وہ (ملکہ) ‘حاسد‘ ہیں۔ اس جواب پر سوشل میڈیا پر شور مچ گیا۔ اس شور کے بعد ملکہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو کچھ وقت کے لیے معطل کر دیا گیا۔ جب یہ بحال کیا گیا تو اس پر کمنٹ موجود نہیں تھا۔واضح رہے کہ اداکار فہمی رضا کو اس سے قبل سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی نقل اتارنے پر گرفتار کیا جا چکا ہے تاہم ان کی سزا سرکاری حکم نامے کے ذریعے ختم کردی گئی تھی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close