بین الاقوامی

اردن کے نظربند شہزادے کا فوج کے احکامات ماننے سے انکار

دبئی ، 5اپریل ( ہندوستان اردو ٹائمز) اردن کے سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ بن حسین نے کہا ہے کہ وہ فوج کی طرف سے ان پر لگائی گئی پابندیاں مسترد کرتے ہیں۔

پیر کو جاری ہونے والے ایک آڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ باہر کی دنیا سے رابطہ نہ کرنے سے متعلق فوج کے احکامات کو نہیں مانتے۔ اردن مین سکیورٹی حکام نے ہفتے کو سولہ اہم شخصیات کو حراست میں لے کر شہزادہ حمزہ کو گھر پر نظربند کر دیا تھا۔ حکومت کا الزام ہے کہ شہزادہ حمزہ ’بیرونی عناصر‘ کے ساتھ مل کر ریاست میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔

شہزادہ حمزہ اردن کے شاہ عبداللہ کے سوتیلے بھائی ہیں۔ انہوں نے اپنے اوپر عائد الزامات رد کرتے ہوئے حکومت کو کرپشن، نا اہلی اور اقربا پروری کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close