بین الاقوامی

پاکستان اور بھارت کے مابین فوری مذاکرات پر خوش ہیں: چینی وزارت خارجہ

بیجنگ 29مارچ(آئی این ایس ا نڈیا) چین نے پیرکوکہاہے کہ اس بات پر خوشی ہے کہ پاکستان اوربھارت حال ہی میں’اہم فوری‘بات چیت کر رہے ہیں۔ اسی دوران اس نے اشارہ کیاہے کہ وہ اسلام آباد کے ساتھ مل کر علاقائی امن ، استحکام اور ترقی کی سمت ’زیادہ مثبت توانائی‘ لگانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ہندوستان اور پاکستان دونوں کی فوجوں نے 25 فروری کو اعلان کیاہے کہ انہوں نے جموں و کشمیر اور دیگر شعبوں میں کنٹرول لائن (ایل او سی) کے ساتھ جنگ بندی سے متعلق تمام معاہدوں کی سختی سے پابندی کرنے پراتفاق کیاہے۔اس اعلان کے چند ہفتوں بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے ہندوستان کی طرف امن کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک اپناماضی پیچھے چھوڑیں۔پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڑاؤ لیجیان نے کہاہے کہ ہم پاکستان اور بھارت کے مابین فوری بات چیت کرنے پر خوش ہیں۔انھوں نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر علاقائی امن ، استحکام اور ترقی کی طرف زیادہ مثبت توانائی رکھنا چاہتے ہیں۔ان سے کہا گیا کہ وہ پاکستان کے صدر عارف علوی کے تبصرے کا جواب دیں۔ 25 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ میں علوی نے کہا کہ چین ملک کا سب سے قریبی دوست ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے علوی کے تبصرے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کے لیے بھارت پاکستان کے حالیہ اقدامات کا بھی حوالہ دیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close