بین الاقوامی

سابق عظیم باسکٹ بال کھلاڑی کوبی برائنٹ سمیت 9 دیگر افراد ہلاک

لاس اینجلس،27/جنوری (ایچ یو ٹی /ایجنسی) امریکہ کےکالابساس علاقے میں اتوار کے روز ہوئے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے سابق عظیم کھلاڑی کوبی برائنٹ سمیت 9دیگر افراد ہلاک ہوگئے۔لاس اینجلس کاؤنٹی شیریف الیکس ولانویوا نےاس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’’باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑی کوبی برائنٹ کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر 9افراد کی بھی موت ہوگئی ہے۔
این بی اے نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس حادثے میں کوبی برائنٹ اور ان کی بیٹی گیانا ماریا (13) کی بھی موت ہوگئی ہے۔ محترمہ ولانویوا نے بتایا کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) جائے وقوع پر موجود ہے اور حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں كوبي برائنٹ اور ان کی بیٹی سمیت پائلٹ کی بھی موت ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب برائنٹ اور دیگر لوگ ایک باسکٹ بال مقابلے کے لئے سكورسكي ایس -76 بی ہیلی کاپٹر سے جا رہے تھے۔
ابتدائی رپورٹوں کے مطابق حادثے کی وجہ ہیلی کاپٹر میں آگ لگنا بتایا جا رہا ہے۔كوبي نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے ) میں 20 سال رہے اور اس دوران انہوں نے پانچ مرتبہ چیمپئن شپ جیتی ۔ وہ باسکٹ بال کے عالمی کھلاڑیوں میں سے ایک عظیم کھلاڑی تھے۔سابق امریکی صدر براک اوباما سمیت کئی بڑی شخصیتوں نے كوبي برائنٹ کی موت پر اظہار غم کیا ہے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close