قومی

بینک کی برانچ میں آتشزدگی، تمام کاغذات خاکستر

مہوبہ21مارچ(ہندوستان اردو ٹائمز)  مہوبہ ضلع کے کبریائی قصبے میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا(ایس بی آئی) کی شاخ میں پیر کو اچانک آگ لگ گئی ہے جس سے تمام دستاویزات اور دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیاہے۔

 

نگر علاقہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سی او سٹی) رام پراویش رائے نے بتایاہے کہ پیر کی صبح تقریباً 11 بجے کبری قصبہ میں ایس بی آئی کی شاخ میں اچانک آگ لگ گئی جس میں تمام دستاویزات اور کمپیوٹر جل گئے۔انہوں نے بتایاہے کہ کافی کوشش کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیاہے۔

 

ابھی تک نقدی جلنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بینک حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔سی اونے کہاہے کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے اور آگ لگنے کی اصل وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button