بہترین نظم وضبط قائم رکھنے پر سماجی تنظیموں نے افسران کو اعزازات سے نوازا
دیوبند ہمیشہ سے گنگا جمنی تہذیب کی علامت اور امن کا گہوارا رہا ہے ۔چودھری اوم پال سنگھ

ِدیوبند، 18؍ مئی (رضوان سلمانی) نگر سرکشا اور شانتی سمیتی نیز اترپردیش جن کلیان منچ کے ایک مشترکہ پروگرام میں اسمبلی الیکشن سمیت تمام تہواروں کو نہایت امن اور سکون کے ساتھ منعقد کرائے جانے پر دیوبند کے ایس ڈی ایم اور سی او سمیت کئی افسران کو اعزازات سے نوازا گیا ۔
محلہ خواج بخش میں واقع مسعودی منزل میں منعقدہ ایک پروگرام میں شانتی سمیتی کے صدر انصار مسعودی اور جن کلیان منچ کے صوبائی صدر چودھری اوم پال سنگھ نے ایس ڈی ایم دیپک کمار ،سی او درگا پرساد تیواری ،کوتوالی انچارج پربھاکر کینتورا،جائزہ کار سراج الدین صدیقی اور یتیندر کمار وغیرہ نے افسران کو اسمبلی الیکشن ،ہولی ،رمضان المبارک اور عیدالفطر کے تہوار کے موقع پر امن وسکون برقرار رکھنے کے صلہ میں نشان اعزاز دیکر حوصلہ افزائی کی گئی ۔دیوبند کے ایس ڈی ایم دیپک کمار اور سی او درگا پرساد تیواری نے ہر موقع پر عوام کی جانب سے پولیس انتظامیہ کے ساتھ پھر پور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔
واضح ہو کہ انصار مسعودی اور چودھری اوم پال سنگھ نے کہا کہ تاریخی بستی دیوبند قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہمیشہ امن ،بھائی چارے ،اتحاد اور گنگا جمنی تہذیب کی حفاظت کا مرکز رہا ہے لیکن اس مرتبہ انتظامیہ کی جانب سے بہترین بند وبست کئے جانے سے اس پورے ماحول میں چار چاند لگ گئے ہیں ۔اس موقع پر لکی ورما ،گرام صیفی،اقبال ملک،ڈاکٹر عثمان،قاری عامر عثمانی،شاہ فیصل مسعودی،یوسف خلیل،فہد مسعودی،نبیل مسعودی،عظیم صدیقی اور دیگر معززین موجود رہے ۔