بہار و سیمانچل

محمد ارشاد کو جاپ کا ریاستی جنرل سکریٹری بنائے جانے سے پارٹی مضبوط ہوگی قمر بابو

دربھنگہ 1جولائ ( ممتازاحمدحذیفہ) گورا بورام اسمبلی حلقہ کے کوٹھراؤں گاؤں باشندہ محمد ارشاد عالم کو جن ادھیکار پارٹی کے اقلیت سیل کا ریاستی جنرل سکریٹری بنائے جانے سے علاقے میں خوشی کا ماحول ہے محمد ارشاد عالم صاف ستھرے مزاج کا سماجی خدمت میں پوری دلچسپی رکھنے والا نوجوان ہے محمد ارشاد عالم کے والد بھی پنچایت سمیتی رکن اور بااثر سماجی شخصیت ہیں

ان کو پارٹی کی طرف سے پارٹی کے چیف شری پپو یادو اور اقلیت سیل کے ریاستی صدر محمد اکبر علی نے خود مشترکہ طور پر سند دیکر عزت افزائی کی ہے یقیناً محمد ارشاد عالم کے جاپ کا ریاستی جنرل سکریٹری بننے پر پورے بہار سمیت خاص کر متھانچل میں پارٹی مضبوط ہوگی مزکورہ باتیں جاری اپنے پریس اعلانیہ میں سرگرم سماجی کارکن قمر بابو نے کہی انہوں نے کہا کہ اس اقدام کیلئے میں پارٹی چیف شیر بہار شری پپو یادو ، ریاستی اقلیت سیل کے صدر محمد اکبر علی اور نومنتخب ریاستی جنرل سکریٹری محمد ارشاد عالم کو مبارک باد دیتا ہوں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close