بہار و سیمانچل

محتاجوں اورضرورتمندوں کے کام آناہی اصل انسانیت:مفتی حسیب اللہ حبیی قاسمی

محتاجوں اورضرورتمندوں کے کام آناہی اصل انسانیت:مفتی حسیب اللہ حبیی قاسمی

الخلیل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے غریب بچی کی شادی کے لئے سامان منعقدتقریب سے ٹرسٹ کے بانی و صدر مفتی حسیب اللہ حبیبی قاسمی کا خطاب۔
(نمائندہ چمپارن)ہندوستان اردو ٹائمز

اللہ تعالی نے انسان کو دنیا میں آزمائش کے لئے بھیجا ہے اور یہ دنیا دارالعمل ہے، یہاں آپسی اتفاق و اتحاد کے ساتھ رہیں اور ایک دوسرے کے ضرورت میں ہم کام آئیں یہ ہمارے اہم مقاصد میں سے ہونا چاہیے،اللہ کے بندوں کے حق ادا کرنے کے لئے بعض اوقات انفرادی کوششیں کافی نہیں ہوتی بلکہ اجتماعی کوششوں کا سہارا لینا پڑتا ہے ہماری کوشش خدمت خلق ہے جو بیماری ناداری اور جہالت کے خلاف ہے جو جنگی پیمانے پر جاری رہے گا۔
یہ باتیں الخلیل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کے بانی و صدر حضرت اقدس الحاج مولانا مفتی حسیب اللہ حبیبی قاسمی صاحب نےجھٹکاہی میں ٹرسٹ کی جانب سے ایک غریب بچی کی شادی کے لیے ضروریات کے سامان کو دینے کے وقت خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
انہوں نے کہا کہ زندگی اللہ کی نعمت ہے اور اس نعمت کا حق ادا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اسے خالق کی رضا کے مطابق گزاری جائے اللہ کے حق میں ادا کیئے جائیں اور اللہ کے بندوں کے بھی ایک شخص انفرادی زندگی میں اللہ کے حقوق کو ادا کرتا ہے لیکن اللہ کے بندوں کے حق ادا کرنے کے لئے بعض اوقات انفرادی کوششیں کافی نہیں ہوتی بلکہ اجتماعی کوششوں کا سہارا لینا پڑتا ہے ہماری کوشش خدمت خلق ہے جو بیماری ناداری اور جہالت کے خلاف ہے جو جنگی پیمانے پر جاری رہے گا۔ اس موقع پر ضرورت مندوں کو سامان تقسیم کرنے آئے مہمانوں نے بھی ٹرسٹ کے ذریعہ کیئے جارہے کاموں کو سراہا اور تابناک مستقبل کے ساتھ ساتھ مزید بہتر کام کرنے اور نیک خواہشات کا اظہار کی جبکہ موقع پر بانی وصدر نے کہا کہ ٹرسٹ کے قیام کا اصل مقصد دینی ملی رفاہی کام کرنا ہے ٹرسٹ کی کوشش ہے کہ جو یتیم غریب بے سہارا بچہ کسی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر پا رہے ہیں ان کے تعلیم کا انتظام کرنا، جو یتیم غریب بچیاں شادی کے لائق ہیں لیکن کسی وجہ سے ان کی شادی نہیں ہو پا رہی ہے ان کی شادی میں تعاون کرنا، انہوں نے کہا کہ ماضی میں ٹرسٹ کی جانب سے کئی شادیوں میں تعاون کیا گیا ہے اور درجنوں مستحق مریضوں کے دوا علاج میں ٹرسٹ کی جانب سے تعاون کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ الخلیل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے آج ایک ایسی غریب بچی کی شادی میں تعاون کیا گیا ہے جن کے والد عبدالستار عرف لتی سائیں مدرسے میں کھانا بنانے کا کام کرتے ہیں ٹرسٹ کی جانب سے سامان ملنے کے بعد اہل خانہ نے ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا
پروگرام میں گاؤں کے مکھیا جناب حاجی عتیق الرحمن عرف لاڈلےبابو ، حاجی ڈاکٹر شمس الہدیٰ صاحب ، حاجی ڈاکٹر انیس الرحمان صاحب، حاجی ذکاءاللہ صاحب، حاجی کلیم اللہ صاحب ، اسلام صاحب ، سیٹھ نورالعین صاحب ، سیٹھ علاءالدین صاحب، نورالہدیٰ عرف چولاہی صاحب ، اطہر صاحب حافظ ارشاد عالم صاحب وغیرہ شریک تھے ۔
ٹرسٹ کے بانی و صدر مفتی حسیب اللہ حبیبی صاحب قاسمی کے دعا پروگرام کا اختتام ہوا

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close