بہار و سیمانچل

عیدالاضحی بھائی چارگی اور آپسی خیر سگالی کا تہوار ہے : قاری سیف اللہ اشاعتی

سپول (ہندوستان اردو ٹائمز) عید قرباں کا تہوار حضرت ابراہیم علیہ السلام کی فداکاری جانثاری,آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع اور اللہ تبارک وتعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے پورے عالم اسلام میں بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے,یہ تہوار آپسی بھائی چارہ اور امن و امان کا تہوار ہے,اس موقع پر لوگ قربانی کے جانور کے حلق پر چھڑی چلاکر اپنے ناجائز خواہشات کو ذبح کرتے ہیں اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنے خواہشات کے سامنے اللہ کے حکم کو مقدم رکھتے ہیں,اور حکم کی تعمیل کے لئے ہر وقت اپنے آپ کو تیار رکھتے ہیں,

مذکورہ باتیں مدرسہ جامعہ اسلامیہ تعلیم القرآن چھٹہی پلار مدھوبنی سپول کے ناظم حافظ و قاری سیف اللہ اشاعتی نے نامہ نگار سے کہیں,انہوں نے تمام عالم اسلام کے غیور مسلمانوں کو عیدالاضحی کی دلی مبارکباد پیش کی اور اس موقع سے صفائی ستھرائی کا پورا خیال رکھنے اور کورونا گائڈ لائن کے مطابق قربانی کرنے کی صلاح دی,انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کے مبارک موقع سے غریب بے سہارا لوگوں کو ہر گز نہ بھولیں اور قربانی کا گوشت ان کے یہاں ضرور پہنچائیں,جانور کا خون ہڈیاں اور دیگر آلائش کو زمین میں دفن کردیں تاکہ برادران وطن کا جذبات مجروح نہ ہوں اللہ تبارک وتعالی سے دعا کریں کہ اللہ ہم سب کی قربانی کو قبول فرمائے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close