بہار و سیمانچل

بزم تعمیر ادب ذخیرہ جموئ کا اردو بیداری مہم کا کارواں جھاجھا پہنچا۔۔۔

جموئ 12 جولائ( محمد سلطان اختر) بزم تعمیر ادب ذخیرہ جموئ کے جنرل سکریٹری امان ذخیروی نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ آج مورخہ 12 جولائ کو بزم تعمیر ادب ذخیرہ جموئ کا اردو بیداری مہم کارواں جھاجھاپہنچا. موقعہ تھا جھاجھا بلاک میں اردو و دیگر اساتذہ کی کاونسلنگ کا. در اصل اراکین بزم تعمیر ادب ذخیرہ , جموئ ضلع کے ہر ہر بلاک میں گھوم گھوم کر یہ سروے کر رہے ہیں کہ کس بلاک میں کتنے اردو اساتذہ کی کاونسلنگ ہوئ اور خالی پڑی آسامیوں کو کس طرح پر کرایا جا سکے. اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئیے جھاجھا بلاک بھون میں بہار اردو ٹیچرس یونین جھاجھا کے صدر محمد یعقوب انصاری کی صدارت میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا, جس میں مہمانان خصوصی کے طور پر بزم تعمیر ادب ذخیرہ جموئ کے صدر محمد ارشاد عالم اور جنرل سکریٹری امان ذخیروی شامل ہوئے.
ان کے علاوہ شرکائے تقریب میں محمد علیم الدین سکندرہ, محمد اسلم نومنتخب اردو استاذ کانن پنچایت جھاجھا, محمد مہتاب عالم نومنتخب اردو استاذ باراجور پنچایت جھاجھا, محمد یعقوب انصاری صدر بہار اردو ٹیچرس یونین جھاجھا, امان ذخیروی جنرل سکریٹری بزم تعمیر ادب ذخیرہ جموئ, محمد شمس الدین انصاری جوائنٹ سکریٹری بہار اردو ٹیچرس یونین جھاجھا, محمد ثقلین انصاری سکریٹری بہار اردو ٹیچرس یونین جھاجھا, محمد شکیل, محمد ارشاد عالم خان ہیڈ ماسٹر مڈل اسکول ڈھوڈھری, اور محمد عمران خان نو منتخب اردو استاذ چائیں پنچایت وغیرہم تھے.صدر تقریب کی اجازت سے بزم تعمیر ادب ذخیرہ کے جنرل سکریٹری امان ذخیروی نے بزم تعمیر ادب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی. انہوں نے اپنی مختصر تقریر میں کہا کہ اردو ہماری مادری زبان ہے. اردو زبان گنگا جمنی تیذیب کی علمبردار ہے, لہٰذا اس کو ہر جگہ عام کیا جانا چاہئیے. بزم تعمیر ادب ذخیرہ کے صدر محمد ارشاد عالم خان نے اردو کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان و ادب کی ترقی پر ہی ہماری ترقی کا انحصار ہے, اس لئیے ہم اردو والوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم اس کے فروغ کے لئے کوشاں رہیں. جناب محمد شمس الدین انصاری جوائنٹ سکریٹری بہار اردو ٹیچرس یونین نے اپنے بیان میں کہا کہ اردو کو اس کا جائز حق تبھی ملیگا جب ہم سب مل کر اس کی کوشش کرینگے اردو کی آواز کو حکومت وقت تک پہنچائینگے. جھاجھا پلس ٹو گرلس اسکول کے اردو استاذ اور بہار اردو ٹیچرس یونین کے سکریٹری محمد ثقلین انصاری نے اردو بیداری مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اردو کے فروغ کے لئیے ایسے اقدام کا اٹھایا جانا قابل تحسین ہے. انہوں نے پورے بہار میں اس طرح کی بیداری مہم کی ضرورت پر زور دیا. اخیر میں اس تقریب کے صدر, اردو مڈل اسکول باراجور کے ہیڈ ماسٹر اور بہار اردو ٹیچرس یونین کے صدر جناب محمد یعقوب انصاری نے بزم تعمیر ادب ذخیرہ جموئ کی اردو نوازی کی خوب خوب تعریف کی اور بزم کے صدر جناب محمد ارشاد عالم خان اور جنرل سکریٹری امان ذخیروی کو مبارکباد دیا کہ ان لوگوں نے ایک چھوٹے سے گاوں ذخیرہ میں جو اردو کا چراغ روشن کیا ہے , یقیناً اس کی روشنی سے پوری اردو دنیا روشن و منور ہوگی. جناب انصاری نے اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اردو کے فروغ کے لئیے ہمیں آگے آنا ہوگا. صرف حکومت کو کوسنے اور اسکی اردو کے تئیں عدم توجہی کا رونا رونے سے اردو کو اس کا جائیز حق نہیں مل سکتا. انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں کہ ہم اپنی مادری زبان کی ترقی کے لئیے کیا کر رہے ہیں. ہمارا پورا معاشرہ اردو سے بیزار بیٹھا ہے. اردو کا ایک اخبار خریدنا بھی ہمیں گراں معلوم ہوتا ہے, اس پر یہ دعویٰ کہ اردو ہماری مادری زبان ہے, کس قدر مزحقہ خیز لگتا ہے. انہوں نے حکومت کی اردو نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج اردو اساتذہ کی بحالی کے لئے کاونسلنگ ہو رہی ہے وہ اسی حکومت کی کوششوں کا نتیجہ ہے. اس کے علاوہ حج بھون پٹنہ میں حکومت کی جانب سے مفت کوچنگ کا اہتمام کیا گیا ہے. اس کوچنگ سے جڑ کر ہزاروں مسلم نوجوانوں نے اپنی تقدیر سنواری ہے اور اچھے اچھے عہدوں پر فائز ہوئے ہیں. ابھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ ہمیں چاہئیے کہ ہم اپنے بچوں کو اس سے استفادہ کرنے کی ترغیب دیں. صدر تقریب نے نو منتخب اساتذہ محمد مہتاب عالم, محمد عمران خان اور محمد اسلم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سبھی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ اپنی بے پناہ کوششوں سے آپ نے اس عہدے کو حاصل کیا ہے . اب آپ کا فرض ہے کہ اس اردو زبان کی آبیاری میں اپنی تمام صلاحیت صرف کریں. آپ جہاں استاذ بن کر جا رہے ہیں , پوری توجہ اور لگن سے بچوں کو اردو کی تعلیم دیں اور اردو کے دیوانوں کی ایک نئی ٹیم تیار کریں. ہم آپ کے روشن مستقبل کی تمنا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ الله کریم آپ کو قدم قدم پر کامیابی عطا فرمائیں آمین ثم آمین.
صدر تقریب کی اجازت سے بڑے ہی خوشگوار ماحول میں اس تقریب کا اختتام ہوا

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close