بہار و سیمانچل

موتیہاری میں پلائی ووڈ فیکٹری کے مالک کے بھتیجے کا قتل ، 3 افراد زخمی

موتیہاری ،18؍ جون (ہندوستان اردو ٹائمز) تھانہ مفصل علاقہ کے مدھوبنی گھاٹ میں جمعرات کی نصف شب کو شرپسندوں نے پلائی ووڈ فیکٹری کے مالک کے گھر پر چڑھ کر فائرنگ کردی۔ اس دوران فیکٹر کے مالک کے بھتیجے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ اور دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ پولیس اس معاملے میں تفتیش کر رہی ہے۔شرپسندوں نے اس واردات کو انجام کیوں دیا اس کی وضاحت نہیں ہو سکی ہے ، لیکن کنبہ اسے وصولی کے معاملے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ پولیس نے موقع سے بم اور گولے برآمد کرلیے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ جمعرات کی رات ہتھیاروں سے لیس شرپسندوں نے مدھوبنی گھاٹ وارڈ 1 میں واقع راجیندر ساہنی کے گھر پر اچانک دھاوا بول دیا۔ پہلے اس خاندان کی خواتین ممبروں کو اٹھایا ، یہ کہتے ہوئے دھمکیاں دینا شروع کیں کہ وہ پولیس اہلکار ہیں۔ جب خواتین کو شک ہوا تو انہوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔آواز سن کر راجندرساہنی جو چھت پر سو رہے تھے ، چھت سے چھلانگ لگا دیا ۔ اس دوران اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ سابق چیف ریتا رجک نے کہا کہ اس طرح کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ جلد یہاں پولیس کی ٹیم تعینات کرے تاکہ شرپسندوں کی دہشت گردی کو کم کیا جاسکے۔ پولیس اس معاملے میں کچھ بھی بولنے سے پرہیز کر رہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close