بہار و سیمانچل

امیرشریعت مولانامحمدولی رحمانیؒ کی خصوصیات خلف صالح میں منتقل ہوگئیں:مولانااحمدنصربنارسی

معروف عالم دین کی خانقاہ رحمانی میں آمد،انتظام وانصرام اوروالہانہ استقبال سے مسرور

مونگیر16جون(ہندوستان اردو ٹائمز) خانقاہ امدادیہ بنارس یوپی کے سجادہ نشیں اورمعروف عالم دین مولانااحمدنصربنارسی،خانقاہ رحمانی مونگیرتشریف لائے۔امیرشریعت مولانامحمدولی رحمانی کے سانحہ ارتحال پرتعزیت کااظہارکیا،فاتحہ پڑھی اورخانقاہ کے بزرگوںکے لیے دعائے مغفرت وبلندی درجات کی۔اس درمیان جامعہ کی عمارتوں کودیکھ کرخوشی کااظہارفرمایا۔ صاحبزادہ امیرشریعت جناب حامدولی فہدرحمانی اورخانقاہ رحمانی کے عملہ وجامعہ رحمانی کے اساتذہ وکارکنان نے مولانا کاپرجوش استقبال کیااوران کاشکریہ اداکیا۔مولانااحمدنصربنارسی،صاحبزادہ امیرشریعت کی بلنداخلاقی،ملنساری،سنجیدگی اورگفتگوسے متاثرہوئے بغیرنہ رہ سکے اورخانقاہ رحمانی کی روحانی فضاسے مسحورہوکرواپس ہوئے۔مولانانے اپنے دورہ کے تاثرات قلم بندکرتے ہوئے کہاکہ عظیم بابرکت وروحانی وعرفانی درسگاہ جامعہ رحمانی اورخانقاہ رحمانی کودیکھ کراورخدام خانقاہ سے مل کرقلبی مسرت ہوئی۔

حضرت امیرشریعتؒ کے خلف صالح سے ملاقات اوران کی گفتگوسن کران کے قلبی عزائم،جدوجہد،امت مسلمہ اورخاص کرآنے والی نسلوں کی عملی وفلاحی وتعلیمی فکرکوسمجھنے کاموقعہ ملا۔مولانانے اپنے احساسات کوبیان کرتے ہوئے مزیدکہاکہ ایسامحسوس ہواکہ افرادسازی اورعملی تربیت کاجوطرزامیرشریعت کاتھااورجوخصوصیات ان کی تھیں،وہ ان کے فرزندمیں منتقل ہوگئی ہیں۔بہت مسروروشاداں ہوکرواپس ہورہاہوں۔اللہ تعالیٰ صاحبزادگان کواپنے اجدادکی نسبت باطنی کاحقیقی وارث بنائے اورخانقاہ رحمانی کونظربدسے بچاکراس کے فیضان کوعام فرمائے۔آمین۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close