بہار و سیمانچل

چمپارن : ڈھاکہ میں الحدیث فاؤنڈیشن کی جانب سے غریب ونادار ویتیم بچیوں کے مابین کپڑا تقسیم کیا گیا

چمپارن (ہندوستان اردو ٹائمز) جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات بسرھیا چوک ڈھاکہ میں الحدیث فاؤنڈیشن کیجانب سے غریب ونادار ویتیم پچپن بچیوں کے مابین کپڑا تقسیم کیا گیا اس موقع پر مولانا نورالاسلام مدنی کی صدارت میں ایک تقریب منعقد کی گئ اس موقع پر مولانا امجد سلفی بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جامعہ عائشہ صدیقہ والحدیث کے ذمہ ذمہ دران کا یہ قدم انتہائ قابل تعریف ہے جواس دور میں بچیوں کے تعلیم کیساتھ اس کے ضروریات کاخیال رکھتے ہیں، اوروقتا فوقتا انکے مابین ضرورت کے اشیاء تقسیم کرتے رھتے ہیں

بتادیں کہ الحدیث فاؤنڈیشن کے چیرمین وجامعہ عائشہ ناظم قاری محمد منورحسین نے مہمان کاشکریہ اداکیا اور کہاکہ فاؤنڈیشن بچیوں کیلئے ہرممکن کوشش کرتارہے گا اس موقع پر عفیفہ خاتون کے ذہعہ تلاوت کلام پاک سے اور رخسارخاتون کےنعت پاک نظامت مولانا تبریز مظاہری مدرس جامعہ ہذا سے پروگرام کا آغاز ہوا اس میں مہمان خصوصی کے طور پر جناب الحاج حضرت مولانا نذرالمبین ندوی امام وخطیب جامع مسجد ڈھاکہ قاری سراج احمد عثمان غنی اکیڈمی فضل المبین رفیع الزماں انجینیر طارق ظفر امتیاز زاختر سکریٹری کریمیہ مدسہ ڈھاکہ قاری محمد مختار عبدالمبین انوارالحق پرویز فرہاد تیمی انتظام الحق ودیگر شامل ہوئے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close