ہندوستان اردو ٹائمز

بہار:اب میٹرک امتحان کاانگریزی پیپرلیک:آرجے ڈی

پٹنہ20فروری(آئی این ایس انڈیا) بہار بورڈمیٹرک کے امتحان کا آج چوتھا دن ہے۔ تیسرے دن سوشل سائنس پیپر لیک ہونے کے بعد اب آر جے ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ میٹرک کے امتحان کا انگلش پیپرچوتھے روز لیک ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں آر جے ڈی نے ٹویٹ کیاہے کہ میٹرک کے امتحان کا سوال چوتھے روز لیک ہوگیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے حکومت پر سوالنامہ بیچنے کا الزام بھی عائدکیاہے۔آر جے ڈی نے ہفتے کے روز اپنے سرکاری ٹویٹ میں کہاہے کہ چوتھا پیپر میٹرک کے چوتھے روز بھی لیک ہوگیا۔ پورے سال کی کوئی تعلیم نہیں تھی۔ حکومت نے امتحان کی تیاری کے لیے کوئی متبادل نظام مہیا نہیں کیا۔کچھ مہینوں سے امتحان ملتوی نہیں ہواتھا۔اب پیپر آر سی پی بیچنے اور طلباء پر پیپر لیک لیکر فروخت کرنے کی ذہنی اذیت! واہ!۔