بہار و سیمانچل

بہار بورڈ امتحانات 2021: بہار بورڈ کے طلبہ کا مطالبہ : ملتوی کریں بورڈ امتحان ،ہم سے اتنی جلدی امتحان دینے کی امید نہ کریں

نئی دہلی ،21؍جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) بہار میں دسویں اور بارہویں کلاس کے بورڈ کے امتحانات یکم فروری سے شروع ہورہے ہیں۔ بہار ریاستی امتحانات بورڈ (بی ایس ای بی) نے پریکٹیکل اور تھیوری پیپرز دونوں کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔ پریکٹیکل امتحانات 9 جنوری سے شروع ہوئے تھے اور تھیوری پیپرز 1 فروری سے شروع ہوں گے۔ واضح رہے کہ بہار 2021 میں بورڈ امتحانات منعقد کرنے والی پہلی ہندوستانی ریاست ہے۔ جیسے ہی بورڈ امتحانات کا شیڈول جاری ہوا ، بہار بورڈ کے طلبہ نے تیاری کے لئے وقت کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کرنا شروع کردیا ہے۔

بہار بورڈ کے 10 ویں، 12ہویں کے امتحانات میں شامل ہونے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ امتحان کے لئے پوری طرح تیار نہیں ہیں اور انہیں تیاری کے لئے زیادہ وقت درکار ہے۔ لہٰذا بورڈ کے امتحانات ملتوی کردیئے جائیں۔ایک طالب علم نے کہا ہے کہ بہار حکومت کس بنیاد پر طلبہ سے بورڈ کے امتحان میں شرکت کے لئے کہہ رہی ہے۔ طالب علم نے لکھاکہ کوئی آن لائن کلاس نہیں ، نصاب میں کوئی کمی نہیں اور نہ ہی کوئی آف لائن کلاس ہے ، ایسی صورت میں بی ایس ای بی کس بنیاد پر ہم سے امتحانات دینے کی توقع کررہا ہے۔ایک اور طالب علم نے لکھاکہ براہ کرم ہمارا امتحان ملتوی کریں۔ ہم نے ابھی تک اپنا نصاب مکمل نہیں کیا ہے۔ یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ آپ نے ہمیں آن لائن کلاسیں فراہم نہیں کیں۔ اب ہم خود ہی تعلیم حاصل کرکے اپنا کورس مکمل کررہے ہیں، اس لیے براہ کرم ہمیں کچھ وقت دیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close