دھمول بازار میں وزیر اعظم کا پتلا جلاکر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،

نوادہ (محمد سلطان اختر) نواده ضلع کے دھمول بازار میں نواده ضلع اقلیتی سیل کے صدر محمد قمر الباری دھمولوی کی سربراہی میں دھمول بازار میں وزیر اعظم کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔ پتلا جلانے کے بعد مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی ، اور مرکزی حکومت کی طرف سے کچھ مطالبات کیے گئے جو مندرجہ ذیل ہیں۔
1- حکومت زراعت سے متعلق تینوں بلوں کو واپس لے اور ایم ایس پی کو قانون کا درجہ دے ۔کوئی بھی تاجر حکومت کے ذریعہ کم سے کم کی خریداری، بنیادی طے شدہ خریداری کرتا ہے تو قانونی کارروائی کرنے کا انتظام ہونا چاہئے۔
2- اِس سسٹم کو منڈی کے نظام سے برقرار رکھنا ہوگا تاکہ کاشتکار منڈی جاسکیں اور حکومت کی طرف سے طے شدہ قیمتوں کی بنیاد پر اپنا غلہ بیچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار حکومت نے 2006 سے منڈی کے نظام کے ذریعہ اناج بیچنے کی فراہمی کو ختم کردیا ہے۔ اب کاشتکار 10 سے 12 روپیے فی کیلو تک اپنا دھان مارکیٹ میں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی کے پتلا دہن کے موقع پر مسرورالباری ، غفران ، کلیم ، کاورو مانجھی ، اوما جی ، سونو یادو ، سیف اللہ ، جتیندر یادو وغیرہ موجود تھے