بہار و سیمانچل

 حافظ ساجد حسین بن اقبال حسین صاحب دھرم باڑی رشتہ ازدواج سے منسلک

پورنیہ ۲۹/نومبر۔(صادق قاسمی) مذہب اسلام میں نکاح کی بہت بڑی اہمیت و فضیلت ہے۔نکاح انبیاء کرام علیھم الصلوۃ والسلام اور ہمارے پیارے آقا نبی کریم ﷺ کی چار سنتوں میں سے نکاح کرنا بھی ایک اہم ترین سنت ہے۔اس اہم ترین سنت کی وجہ سے مرد کی نگاہیں اور شرمگاہ کی حفاظت ہوتی ہے،یہ افزائش نسل انسانی کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔مذہب اسلام نے شادی بیاہ کو آسان اور سہل بنایا ہے،حدیث مبارکہ میں ہے کہ نکاح کے بعد ایک سال کی عبادت بغیر نکاح کے ایک ہزار سال کی عبادت سے افضل و اعلیٰ ہے۔نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مومن بندہ جب شادی کر لیتا ہے تو اس کا نصف ایمان مکمل ہو گیا،اسی لئے حدیث نبوی ﷺ میں نکاح کو ایمان کا نصف حصہ کہا گیا ہے،امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ اور دوسرے بزرگوں سے منقول ہے کہ شادی شدہ مسلمان کی غیر شادی شدہ مسلمان پر ایسی فضیلت ہے جیسے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی فضیلت گھر بیٹھنے والے پر اور شادی شدہ کی ایک رکعت غیر شادی شدہ کی ستر رکعتوں سے افضل ہے۔اسی بناء پر مذہب اسلام نے نکاح کو اس قدر اہم بتایا ہے۔مرد اور عورت کو نکاح کے مہذب بندھن میں باندھنا لازمی سمجھا ہے۔اس لئے کہ نکاح انسانی خاندان کو وجود بخشتا ہے،اسی کے مدنظر عزیزی حافظ و قاری ساجد حسین ابن جناب اقبال حسین صاحب مقام دھرم باڑی بائسی ضلع پورنیہ ہمراہ عزیزہ روبانہ خاتون بنت منشی فضل ربانی صاحب مقام کھمیاں پوسٹ امور ضلع پورنیہ مطابق 29/نومبر بروز اتوار کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے،شادی کی باوقار تقریب منشی فضل ربانی صاحب کے دروازے پر منعقد کی گئی،نکاح کھمیاں گاؤں کے ہی جامع مسجد کے امام و خطیب حضرت مولانا ابوذر صاحب قاسمی کھمیاں نے پڑھایا۔نکاح کے بعد نوعروش کو مبارکباد دینے والوں میں حافظ ساجد حسین سلمہ کے بڑے بھائی مولانا صادق قاسمی دھرم باڑی نائب صدر جمعیت علماء ضلع پورنیہ،ماسٹر عامل انور صاحب پرانا گنج،منجھلے بھائی صابر حسین صاحب دھرم باڑی،بہنوئی عاصم انور پرانا گنج،مولوی وسیم اکرم مظاہری، مولانا شاہنواز قاسمی،مولانا جمیل اختر صاحب قاسمی سنگھیا،مولانا نعمان صادق مظاہری سنگھاڑی،مولوی عقیل احمد،مولوی نوازش مظاہری، خواجہ ناحد حسین فقیر ٹولی،ڈاکٹر محتشم باسول،ڈاکٹر رضی احمد،انجینئر شارق احمد پرانا گنج وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close