بہار و سیمانچل

اسکول و مدرسہ اور چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ہوا اجلاس

نوادہ (محمّد سُلطان اختر) نوادہ رجولی بلاک کے نجی اسکول میں ہدایت کاروں کی اچھی تعداد جمع ہوگئی۔ پرائیویٹ اسکول و مدرسہ اینڈ چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن نواده کے زیر اہتمام پروفیسر بیجۓ کمار کی قیادت میں جلوس نکالا گیا جو بجے سے نکلا، لال چوک سے پرجاتنتر چوک سے مسلم روڈ ہوتے ہوئے اسٹیشن روڈ سے ہوتا ہوا وجے مارکیٹ تک نکالا گیا۔ اندرا چوک سے اسٹیشن روڈ کے راستے سونار پٹی روڈ سے ہوتا ہوا اسپتال روڈ کے راستے پرجا تنتتر چوک پہنچا۔ ایک بار پھر مین روڈ سے بھگت سنگھ چوک تک ، کچری روڈ سے ہوتے ہوئے وجے بازار کے راستے ، پرجاتنتنر چوک پر خاموش جلوس کا اختتام پذیر ہوا۔
پرائیویٹ اسکول و پرائیویٹ مدرسہ اور چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن نواده کے مندرجہ ذیل مطالبات ہیں ۔– (1) آر ٹی ای کے تحت موصول ہونے والا معاوضہ کی رقم گذشتہ 3 سالوں سے حکومت کے پاس زیرالتوا ہے اور حکومت اسے جلد از جلد ادا کرے۔

(2) اسکول بند ہونے کی وجہ سے تمام اسکولوں و مدارس کا بجلی بل چل رہا ہے اور اسکول میں جے ای ای اور ایس ڈی او بجلی کے کنیکشن کاٹنے کے لئے آتے ہیں ، انہیں کنکشن کاٹنے کے لئے اوپر سے آرڈر ملتا ہے، اس صورتحال میں اسکولوں میں چوری اور ڈکیتی کا مسئلہ بڑھ سکتا ہے اس پوری ذمےداری انتظامیہ جوابدہ ہوگی، (3) اسکول کے لئے لون لیا گیا بینک سے، بینک عہدیداروں نے اسکول کے لئے موروٹیم کے وقت میں اضافہ کرے، (4) بیشتر اسکول و مدارس نجی مکانات میں چلتے ہیں جن کے مالک مکان کرایہ کے لئے انہیں پریشان و ہراساں کرتے ہیں ، جس سے اسکول و مدارس کے منتظمین کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔لوگ تناؤ میں رہ رہے ہیں۔ منتظمین میں خودکشی کے واقعات میں کمی آ سکتی ہے۔

(5) بہت سارے اسکولوں میں گاڑیاں چلائی جاتی ہیں جن میں کچھ فنانسر کمپنی ہے جو اپنے قرض کے لئے ایک دن میں 50 سے زیادہ کال کرتی ہے ، پرانا قرض ختم نہیں ہوا نیا قرض میں اضافہ کرنا چاہتا ہے،نیا قرض دیکر قرض بڑھا کر کوئی ناخوشگوار واقعہ کر سکتے ہیں؟

(6) جب اسمبلی انتخابات کامیابی کے ساتھ ہوئے۔ میلے اور بازار کے ہجوم سے کورونا متاثر نہیں ہوا تو اسکول کھولنے سے کورونا میں اضافہ ہو جائیگا؟ بچوں کو کورونا سے بچایا جا سکتا ہے اسکولوں میں بھی اس کا خاص خیال رکھا جاسکتا ہے، حکومت اور ضلع مجسٹریٹ سے درخواست ہے کہ مذکورہ دشواریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکول و مدارس کھولنے کا اعلان کرے، ضروری احکامات جاری کرکے مدارس و اسکول کو کھولا جا سکتا ہے،
اگر تمام مسائل پر بروقت حل نہ کیا گیا تو پرائیویٹ اسکول و پرائیویٹ مدارس اور چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تحریک آج سے شروع ہوگئی ہے ، یہ پہلا احتجاج خاموش جلوس میں تھا ، آئندہ اتوار یعنی 6 دسمبر کو پرائیویٹ اسکول و مدارس اور چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن نے متفقہ طور پر فیصلہ کیاہے کہ کینڈل مارچ 6 دسمبر کو ہوگی۔ اس دن شام 4 بجے تمام ممبروں کو فرنٹ لائن پبلک اسکول میں جمع کیا گیا ہے، اور شام 5:30 بجے کینڈل مارچ پرجاتنترچوک سے شروع ہوگا اور پھر پورے شہر کا مارچ کرکے پرجاتنتر چوک پر اختتام پذیر ہوگا۔ آج کے خاموش جلوس میں دھرمیندر پرساد سنگھ ، منوج کمار مشرا ، سرویش کمار ، راما نوج کمار ، کے ڈی شرمن ، آر پی ساہو ، رویندر کمار ، پرمود کمار ، محمد مستقیم انصاری ، راجیو کمار ، پریم کمار سنہا وغیرہ شامل ہوئے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close