بہار و سیمانچل

گلناز کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے: ظفر اعظم

مجرموں کواسپیڈ ی ٹرائل کے ذریعہ سخت سے سخت سزا دی جائے: انصاف منچ

مظفرپور:18/نومبر(پریس ریلیز )امن و امان کر سرزمین ویشالی ضلع کے دیسری تھانہ میں واقع رسول پور حبیب کی باشندہ معصومہ گلناز کے درناک قتل پر انصاف منچ بہار کے ریاستی نائب صدر ظفر اعظم نے اپنے غم و غصہ کو ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بیٹیاں ایسے درندوں سے محفوظ نہیں ہوں گی تب تک ’’بیٹی بچاؤ ‘‘کا نعرہ بےکاراور دھوکاہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کی عصمت اور ان کی جان کے دشمن درندوں پر جب تک بروقت اورانصاف کے ساتھ کارروائی نہیں ہو گی اور مذہب و ذات سے بالاتر ہو کر مجرم کو مجرم سمجھ کر سزا نہیں دی جائے گی تب تک ملک کی بیٹییاں اور بہنیں یوں ہی ظلم و ستم کا شکار ہو تی رہیں گی ۔ظفر نے کہا کہ جس طرح سے سر پشندوں نے گلناز کو شادی کے لیے تیار نہیں ہونے پر کراسن تیل چھڑک کر کے آگ کے حوالے کردیا اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اب لوگوں کے اندر سے قانون کا خوف بالکل ختم ہوچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہار کو کسی بھی قیمت پر یوپی بننے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ گلناز کے قاتلوں کو قبل از وقت گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے نہیں ڈالا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف بیٹی بچاؤ کا نعرہ دیتی ہے وہیں دوسری طرف بیٹیوں پر ہو رہے ظلم و بربریت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے انہوں نےاس واقعہ کودرندگی ،حیوانیت اور انسانیت کو شرمسار کرنے والاواقعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑے شرم کی بات ہے کہ ایک بیٹی کو اپنی عزت و آبرو کی حفاظت کی پاداش میں زندہ جلا دیا گیا اور پولیس اس واقعہ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتی رہی ، پولیس کے اس رول کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور انہیں جتنی سزا دی جائے کم ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد سبھی مجرموں کی گرفتاری ہو اور اسپیڈ ی ٹرائل کے ذریعہ انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے اور مظلوموں کو انصاف فراہم کیا جائے، انہوں نے مقتولہ کے اہل خانہ کی مالی مدد کرنے او ر ان کو مناسب معاوضہ دینے کا بھی سرکار سے مطالبہ کیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close