بہار و سیمانچل

بہار کے انتخابات سے قبل بی جے پی کو لگاجھٹکا، دیویندر فڑنویس کورونا کی زد میں

نئی دہلی،24 ؍اکتوبر( آئی این ایس انڈیا ) بہار انتخابات سے قبل بی جے پی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بی جے پی کے بہار انچارج دیویندر فڑنویس بھی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل ریاست کے نائب وزیر اعلی سوشیل مودی، پارٹی کے ترجمان شاہنواز حسین اور سابق مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڈی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔فڑنویس نے ہفتے کے روز ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے وہ مسلسل کام کر رہے تھے، لیکن شاید بھگوان کی مرضی تھی کہ وہ کچھ آرام کریں۔ مجھے کورونا ہوگیا ہے اور میں نے خود کو قرنطین میں کرلیا ہے۔ میں ڈاکٹروں کے مشورے پر تمام ضروری دوائیں لے رہا ہوں۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی فڑنویس نے اپیل کی کہ جو بھی گزشتہ کچھ دنوں میں ان سے رابطے میں آئے ہیں وہ کورونا ٹیسٹ کروالیں۔ اہم بات یہ ہے کہ بی جے پی کے بڑے رہنما جیسے فڑنویس، سشیل مودی، شاہنواز اور راجیو پرتاپ روڈی بہارمیںانتخابی مہم میں مصروف تھے۔ریاست میں الیکشن کا پہلا مرحلہ 28 اکتوبر کو، دوسرا 3 نومبر کو اور تیسرا مرحلہ 7 نومبر کو ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔ پہلے مرحلے میں جہاں 16 اضلاع کی 71 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے وہیں دوسرے مرحلے میں 17 اضلاع میں 94 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تیسرے اور آخری مرحلے میں 15 اضلاع کی 78 نشستوں پر رائے دہندگان اپنے حق کا استعمال کریں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close