بہار و سیمانچل

نوادہ : بڑی گلنی گاؤں میں ستیش کمار عرف منٹن جی کے لئے زبردست استقبالیہ پروگرام کیا گیا۔

نوادہ (محمد سلطان اختر ) بڑی گلنی کے نوجوانوں نے بڑی گلنی مدرسہ کے میدان میں ایک بڑا آڈیٹوریم بنا کر ستیش کمار عرف منٹن جی کا استقبال کیا اور کہا کہ منٹن جی ہم سب کے دل میں بستے ہیں۔ منٹن جی کو جیتنے کے بعد ہم انہیں اسمبلی میں بھیجیں گے۔ بڑی گلنی کے نوجوانوں میں محمد ہارون اور اس کے ساتھیوں نے مل کر پنڈال آڈیٹوریم بنایا اور بہترین سے اُسکی سجاوٹ کی جس سے ہزاروں افراد منٹن جی کا استقبال کیا، سب سے بڑا پنڈال بنا کر ان کا استقبال کیا گیا آج کئی گاؤں کا دورہ تھا جس میں پرریا ، دھمول ، جمھریا ، للو ، سمیریا اور آخر میں بڑی گلنی آڈیٹوریم میں رات کے ساڑھے نو بجے پہنچے، جبکہ انھیں شام 6 بجکر 30 منٹ پر پہنچنا تھا۔ لیکن 4 گھنٹے تاخیر سے پہنچے ان کو نیک خواہشات کے ساتھ، نیک تمناوں کے ساتھ چاروں اطراف میں لوگ ملتے گئے سب سے ملکر آرہے تھے، سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گلنی پہنچے، جہاں بھی انہیں روکا جاتا، نعرے بازی کی جاتی لوگوں کو عظیم اتحاد کی حکومت سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ یہ انصاف کی پارٹی ہے،بےروزگاری دور کرنے والی پارٹی ہے، اور آج کا نوجوان تیجسوی یادو کو وزیر اعلی بنانے کے حق میں ہیں۔ کیونکہ تیجسوی یادو نے اعلان کیا ہے کہ 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینے کا بل کابینہ کے پہلے اجلاس میں منظور ہوگا جیسے ہی میں وزیر اعلی بنا پہلا بل نوجوان کی بے روزگاری دور کرنے کے لئے ہوگی، منٹن جی کے استقبال کے لئے گلنی کے جوانوں نے آگے بڑھ کر پھولوں کی ہار پہنا کر اُن کا استقبال کیا اور جلسہ گاہ تک گلُ پوشی کرتے ہوئے لایا، اجلاس میں آ جانے کے بعد نوادہ ضلع آر جے ڈی اقلیتی سیل کے صدر قمرالباری دھمولوی کو اسٹیج پر بلایا گیا اور اُنہیں ہی جلسہ گاہ کا صدر و نقیب بنایا گیا، مائیک سے بھی خطاب کیا گیا۔ مقررین کو اپنے مطابق بلانے کے لئے تاکہ زیادہ وقت نہ لیا جا سکے، پہلے قرآن کریم کی تلاوت آفتاب نے کی، اس کے بعد محمد زبیر ، محمد فہیم ، محمد خالد ، وغیرہ نے باری باری نعت پڑھی،اور منٹن جی پر بنایا گیا شعر و شاعری بھی پڑھا گیا،اس کے بعد اجیت یادو ، سابق مکھیا بڑی گلنی انوپ یادو جاپ رہنما ، محمد مقصود عالم ، طارق ، ریاض انصاری پکری برانواں آر جے ڈی بلاک صدر ، دھرمیندر یادو آر جے ڈی لیڈر ، رامانوج جی سی پی آئی زونل کمیٹی ممبر ، محمد آصف وارث علی گنج بلاک کے صدر ، منڈل جی آر جے ڈی رہنماء وغیرہ تمام مقررین نے کانگریس امیدوار ستیش کمار عرف منٹن جی کی حمایت میں بات کی۔ اور بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب بنانے کی تاکید کی ، اور کہا کہ ہم سب مسلسل 15 سے 20 دنوں سے پورے خطے میں گھوم رہے ہیں،ہر طرف سے اچھی خبر ہے۔ لہذا انھیں اپنے قیمتی ووٹوں سے فتحیاب بنائیں۔ جامعہ کبیریہ گلنی کلاں کے مہتمم الحاج قاری محمد سلطان اختر نے پزور طریقے سے منٹن جی کا استقبال کیا اور پیشگی کامیابی کی مبارک بادی دی، لوگوں کے استدلال کی علامت کو جیت کی دلیل بتائی،کہا کہ شام سے رات کے دس بجے تک لوگ خاموشی اور سلامتی کے ساتھ آنکھیں پسارے بیٹھے ہیں۔ان کا انتظار کرنا ، یہ ایک غالب گمان ہے۔اُنکا جیتنا طے ہے۔ اور اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا کہ ہم لوگ گنگا جمنی تہذیب کے علم بردار ہیں، ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے۔بڑی گلنی میں جس طرح سے لوگ معمولی چیزوں میں بڑے سے بڑا تنازعہ کھڑا کرلیتے ہیں،اس تنازعہ کو بڑھنے نہ دیں اور تنازعہ پیدا ہونے کے اسباب کو ختم کر دیں،جیسے قبرستان کی زمین اس کا محاصرہ کرانا ، درگاہ کی زمین،اس کا محاصرہ کرانا، امام باڑه کی زمین،اُس کا محاصرہ کرانا،اگر ان سارے معاملات پر توجہ دی جائے تو پھر فرقہ وارانہ فساد کا کوئی امکان نہیں رہے گا۔ جب آپ یہاں سے کامیاب ہو جائیں تو آپ کی پہلی کابینہ میٹنگ میں یہاں کے مسائل کو قلم بند کریں، سب سے پہلے ان امور کو ہی دھیان میں رکھیں،مسلم معاشرے میں ایک اجتماعی عمارت دیں تاکہ آپکا مسلم کمیونٹی شادی کے موقع پر کام میں لاسکے ۔اسی طرح قمرالباری دھمولوی آر جے ڈی اقلیتی سیل کے صدر نے کہاکہ آپ گلنی کے نوجوانوں کو فراموش نہیں کر سکتے، اور گلنی کے ہندو یا مسلم دونوں معاشروں کو نظر انداز نہیں سکتے۔ ہجوم آپ کو بتا رہا ہے کہ گلنی کے لوگ آپ کو کس طرح چاہتے ہیں۔ اس گاؤں کو نظرانداز کرنے کی بالکل حماقت نہ کرینگے، اور پہلے موقع پر یہاں کے تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے، اس موقع پرمنٹن جی نے سب کا شکریہ ادا کیا، آپ لوگوں نے مجھے بہت احترام کے ساتھ بلایا اور بہت عزت دیا اور جب میں جیت جاتا ہوں تو میں یہاں کی تمام پریشانیوں کو پورا کروں گا۔ یہ ایک تاریخی گاؤں ہے، اسی طرح ہم یہاں سے ایک تاریخی برتری حاصل کریں گے۔ جس کا میں نے اندازہ لگالیا ہم اس جگہ کے نوجوانوں کا زبردست الفاظ میں شکریہ ادا کرتے ہیں،اس پروگرام کے روح رواں محمد ہارون ، محمد کمال ، محمد مقصود ، محمد طارق ، محمد شاہد تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس موقع پر مشہور لوگوں میں محمد شاہد اقبال آر جے ڈی رہنما ، محمد کمال ، محمد احمد ، عبد المجید ، راجندر یادو ، بھولا یادو ، سمیت سیکروں لوگ شامل تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close